5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بجلی کا شارٹ فال2700میگا واٹ تک پہنچ گیا، پیپکو
جنگ نیوز -
لاہور…گرمی اورحبس کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی نہیں آسکی جس کی وجہ سے شارٹ فال 2700میگاواٹ تک چلاگیاہے جس کے باعث غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔پیپکوترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار13727اورڈیمانڈ16329میگاواٹ ہے، ۔،پیپکوکے اعدادوشمار کے مطابق کراچی کو 630میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔ہائیڈل ذرائع سے5849اورتھرمل سے2256میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔،پیپکوکاکہناہے کہ آئی پی پیز سے 5528اورکرائے کے بجلی گھروں سے 94میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی نہ آنے سے چھوٹے بڑے شہروں میں پانچ سے سات جبکہ دیہات میں دس گھنٹے تک شیڈول کے علاوہ اضافی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔جس سے عوام کی زندگی عذاب بن گئی ہے ۔ لوگوں نے پیپکوسے مطالبہ کیاہے کہ ملک میں مساوی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ کی جائے اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیاجائے