5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
شمالی افریقا: القاعدہ کا 78 سالہ فرانسیسی یرغمالی کو قتل کرنے کا دعویٰ
جنگ نیوز -
پیرس…جنگ نیوز… شمالی افریقا میں موجود القاعدہ گروہ نے 78 سالہ فرانسیسی یرغمالی جرمینو کو قتل کردینے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک عرب ٹی وی کی جانب سے جاری کردہ آڈیو ریکارڈنگ میں اسلامک مغرب نامی تنظیم کے ایک رہنما کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ ان کی تنظیم کے ارکان نے فرانسیسی یرغمالی کو گزشتہ ہفتے کے روز قتل کردیا تھا۔ اس رہنما کے مطابق یہ فیصلہ فرانس اور موریطانیہ کی جانب سے اس گروپ کے خلاف مشترکہ طور پر کی جانے والی کارروائی کا انتقام لینے کیلئے کیا گیا۔ مشترکہ کارروائی میں القاعدہ گروپ کے چھ ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔ دوسری جانب فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ تاحال اس خبر کی تصدیق نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ فرانسیسی نژاد جرمینو کو رواں برس اپریل میں نائیجر سے اغوا کیا گیا تھا۔