تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

نوابشاہ: چار ٹانگوں والابچہ آپریشن کے لئے اسپتال میں داخل

جنگ نیوز -
نوابشاہ…نوابشاہ میں چار ٹانگوں والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جسے آپریشن کیلئے نواب شاہ کے پیپلز میڈیکل کالج اسپتال میں داخلکرلیاگیا ہے۔چار ٹانگوں والے بچے کی پیدائش دادو کے گاؤں سعید خان چانڈیو میں منور چانڈیو نامی شخص کے گھر12 روز قبل ہوئی تھی ۔بچے کی پیدائش کے بعد اہل خانہ نے مقامی ڈاکٹروں سے رابطہ کیا جنہوں نے بچے کو کسی بڑے اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ بچے کے والدین اسے پیپلز میڈیکل کالج نواب شاہ لے کر آئے ہیں جہاں اس بچے کو ڈاکٹر علی رضا بروہی کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بچے کے آپریشن اور علاج کے لئے رقم نہیں ہیں۔جبکہ ڈاکٹر علی رضا بروہی نے جیونیوز کو بتایا کہ12 روز کے بچے راحب علی چانڈیو کے آپریشن کے لئے مختلف ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں اور رپورٹ آجانے کے بعد آپریشن کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی اسی طرح کا کیس اسپتال میں آیا تھا لیکن اس کا آپریشن نہیں کیا جاسکا تھا کہ بچہ فوت ہوگیا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.