تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع نواز شریف کا تبصرے سے گریز

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہاہے کہ فوج سمیت تمام اداروں کابجٹ پارلیمنٹ میں پیش ہونا چاہیے ، میثاق جمہوریت پر عملدرآمد چاہتے ہیں ، جعلی ڈگریوں پر ہرگز کمپرومائز نہیں کرینگے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ۔ میاں نوازشریف نے ان خیالات کا اظہارجنرل اسپتال لاہور میں مخدوم جاوید ہاشمی کی عیادت کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہناتھا کہ جاوید ہاشمی تیزی سے صحت یا ب ہورہے ہیں امید ہے10روز تک گھر منتقل ہوجائیں گے ۔ میاں نوازشریف نے کہا کہ جاویدہاشمی نے ملک اورجمہوریتکیلئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں اورپرویز مشرف کے ظلم سہے ہیں ۔ نوازشریف کا کہناتھا کہ وہ میثاق جمہوریت پر عملدرآمد اور اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، ان کی سیاست اقتدار کیلئے نہیں اقدار کیلئے ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ وہ صدر زرداری کے اصرار پر حکومت میں شامل ہوئے تھے انکے ٹریک سے ہٹنے پر وزارتیں چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا فوج سمیت تمام اداروں کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جانا چاہیے،مشرف کے خلاف جدوجہد کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا موقف ڈھکا چھپا نہیں ،جعلی ڈگریوں پر کمپرومائز نہیں کرینگے۔ گندے انڈے سیاست سے خارج ہونے چاہیے۔ میاں نوازشریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور صرف اتنا کہنے اکتفا کیا کہ، اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.