5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نرس کے ساتھ زیادتی ،تحقیقات کیلئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی… وفاقی وزیر برائے اقلیت شہباز بھٹی کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی نمائندوں پر مشتمل ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائیگا جوجناح اسپتال میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی نرس کے کیس کے تمام پہلووٴں کا جائزہ لے گا۔یہ بات انہوں نے صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر وفاقی حکومت کی جانب سے متاثرہ نرس کے اہل خانہ کو تین لاکھ روپے کا امدادی چیک دینے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ ا س جرم میں جتنے بھی لوگ شامل ہیں ان سے بھی تحقیقات کریں گے اور متاثرہ نرس کو انصاف دلانے کے لئے صوبائی اور وفاقی حکومت تمام وسائل استعمال کریگی، تحقیقات کے سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔جبکہ دوسری جانب کراچی کی مقامی عدالت نرس زیادتی کیس کے ملزم ڈاکٹر عبدالجبار میمن کو 29جولائی تک عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے۔