5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پنجاب کابینہ میں توسیع ہونی چاہئے،راجا ریاض
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورپریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے پاکستان کھپے کانعرہ لگایا انکے خلاف باتیں کرنیوالوں کو اپنے گریبان میں جھانکناچاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت اورتعلیم کی وزارتیں خالی ہیں ،پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کابینہ میں اضافہ ہوناچاہئے۔ راجا ریاض نے کہا کہ وفاق میں ن لیگ نے پیپلزپارٹی کا ساتھ چھوڑا اس لیے پنجاب میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن بہترنہیں ۔ کوشش کی جارہی ہے کہ ن لیگ پیپلزپارٹی کی نمائندگی بڑھانے کاوعدہ پوراکرے۔ ان کا کہناتھا کہ سرگودھا اورفیصل آباد میں لاہورہائیکورٹ کے بنچ قائم کرنے کا ایجنڈا صوبائی کابینہ کے اگلے اجلاس میں شامل کیا جائے گا۔ تمام ایجنسیاں پنجاب حکومت سے مکمل تعاون کررہی ہیں۔