تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سرگودھا :پی پی34 میں پولنگ ختم،ووٹوں کی گنتی جاری

جنگ نیوز -
سرگودھا …سرگودھا کے حلقہ پی پی34 میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگختم اور ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے،ووٹنگ کے دوران بعض پولنگ اسٹیشنز پر سیاسی کارکنان کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پولنگ کچھ دیر تک معطل رہی جبکہ چھ مسلح افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔حلقہ پی پی34 میں پولنگ کے دوران امیدوار اور ان کے حامی اپنے وٹروں کو کاروں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں میں بٹھا کر پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچانے میں مصروف رہے۔اس دوران مسلم لیگ ن کے امیدوار تبریز گل اور آزاد امیدوار اعجاز احمد کے حامیوں کے درمیان تلخ کلامی اور ہنگامہ آرائی ہوئی جس کے بعد عبداللہ کالونی اور46 شمالی کے پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ روک دی گئی۔تاہم کچھ دیر بعد پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کردیا گیا۔ پولنگ کے دوران ریلوے اسٹیشن اسپتال پولنگ اسٹیشن سے ایک ،فروغ تعلیم پولنگ اسٹیشن سے دو اور جامعہ گرلز پولنگ اسٹیشن کے باہر سے3 مسلح افراد کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتارہونے والے افراد کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے۔سرگودھا کے حلقہ پی پی34میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ51ہزار902 ہے جن میں81554 مرد اور70348 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔اس نشست پر مسلم لیگ نواز کے چودھری رضوان گل کو ڈگری جعلی ثابت ہونے کے بعد عدالت کی جانب سے نااہل قرار دے دیا گیاتھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.