تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دینی و سیاسی جماعتوں کی میاں افتخار کے گھر کے باہر پر خود کش حملے کی مذمت

جنگ نیوز -
کراچی…ملک کی ممتاز دینی اور سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں نے خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کے گھر کے باہر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ قوم شرپسند عناصر کیخلاف متحد ہو جائے ۔جیو نیوز کو موصول ہونیوالے بیانات میں وفاقی وزرا حامد سعید کاظمی ،اعظم سواتی ،نبیل گبول ،شہباز بھٹی ،ڈاکٹر بابر اعوان ،جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمان ،مولانا عبدالغفور حیدری ،حافظ حسین احمد ،جمعیت اہلحدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر ،جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن ،لیاقت بلوچ ،قاضی حسین احمد،جمعیت علمائے پاکستان کے پیر ناصر جمیل ہاشمی ،ابوالخیر محمد زبیر ،اسلامی تحریک کے علامہ ساجد نقوی ،جلیل نقوی ،بھیرہ شریف کے پیر سید امین الحسنات شاہ ،اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی اور ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں نے نوشہرہ خود کش حملے کی مذمت کی ۔ مسلم لیگ ق کے چوہدری شجاعت حسین ،اعجاز الحق ،مشاہد حسین ،خورشید محمود قصوری نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی پاکستان کو کھوکھلا کر نے کی سازش ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.