5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
میاں افتخارکی رہائش گاہ کے قریب حملہ بزدلانہ اقدام ہے،وزیراعظم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے میاں افتخار کی رہائش گاہ کے قریب خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ظالمانہ اور بزدلانہ اقدام قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم گیلانینے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب ہے نہ کلچر، ایسے اقدام دہشت گردی کے خلاف عوام کا عزم کمزور نہیں کرسکتے۔ وزیر اعظم نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ زخمیوں کی بہترین نگہداشت اور عوامی مقامات کی نگرانی سخت کی جائے۔وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی انکوائری کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ مجرموں تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔