تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

میاں افتخار کی رہائشگاہ کے باہرخودکش حملہ کھلی دہشت گردی ہے،الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے نوشہرہ میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کی آبائی رہائشگاہ کے باہر خود کش بم کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں پولیس اہلکاروں اور متعدد افراد کی شہادتوں اور میاں افتخار حسین کے بھانجے سمیت دیگر افراد کے شدیدزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے۔ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ خودکش حملے اوربم دھماکے کھلی درندگی ہے اوراس میں ملوث درندہ صفت سفاک دہشت گردملک وقوم ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی کھلے دشمن ہیں جوکسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہاکہ جو عناصر اپنے گھناؤنے مقاصدکی تکمیل کیلئے معصوم وبے گناہ شہریوں کوخاک وخون میں نہلارہے ہیں وہ مسلمان توکجاانسان بھی کہلانے کی حق دار نہیں ہوسکتے ۔ الطاف حسین نے میاں افتخارحسین کی رہائشگاہ کے باہرخودکش حملے کے نتیجے میں شہیدہونیوالے پولیس اہلکاروں اورراہ گیروں کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورشہداء کے بلنددرجات کیلئے دعاکی۔ الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی،وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک اورصوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ امیرحیدرہوتی سے مطالبہ کیاکہ وزیراطلاعات میاں افتخار حسین کی رہائشگاہ کے باہرخودکش دھماکہ کے ذمہ داردرندہ صفت سفاک دہشت گردوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے اورعوام کی جان ومال تحفظ کویقینی بنانے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات بروئے کارلائیں جائیں۔ الطاف حسین نے خودکش حملے میں میاں افتخارحسین کے بھانجے سمیت متعدد زخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے بھی دعاکی۔










متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.