5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسفندیار اور افراسیاب خٹک کی پبی خود کش حملے کی مذمت
جنگ نیوز -
پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر افراسیاب خٹک نے پبی خودکش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔باچا خان مرکز سے جاری بیان میں انہوں نے پبی خودکش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بھاگنے کے تمام راستے بند ہوگئے ہیں اس لئے وہ غیر انسانی اور غیر اخلاقی کاروائیوں پر اتر آئے ہیں اور معصوم جانو ں سے کھیل رہے ہیں لیکنایسی کاروائیوں کے ذریعے سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔