تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان کی میاں افتخار کے گھر کے باہر خود کش حملے کی مذمت

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے پبی میں میاں افتخار حسین کی رہائش گاہ کے باہر خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز قرار دیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے پبی دھماکے کی تحقیقات کے احکامات جاری کئے اور اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر بڑی تباہی کو روکا ۔ انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ، اس قسم کے بزدلانہ واقعات سے دہشت گردی ختم کرنے کے سلسلے میں ہمارا عزم کمزور نہیں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.