تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عطاآباد جھیل ، سطح آب میں 24گھنٹوں کے دوران 8 انچ کا اضافہ ریکارڈ

جنگ نیوز -
ہنزہ …ہنزہ میں گلیشیئرپگھلنے سے عطا آباد جھیل میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ24 گھنٹے کے دوران جھیل کی سطح میں آٹھ انچ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں گلیشیئر پگھلنے سے عطاآباد جھیل میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ24 گھنٹے میں جھیل کی سطح میں8 انچ اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق اسپل وے کے دونوں اطراف کٹاؤ میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس وقت جھیل سے آؤٹ فلو18 ہزار6 سو10 ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ عطاآباد جھیل کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کے لیے کل گلمت پہنچ رہے ہیں جہاں پر وہ آئین آباد، شش کٹ اور گلمت کے250 متاثر خاندانوں میں بیت المال کی جانب سے اعلان کردہ ایک ایک لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کریں گے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.