5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی میں پختونوں کا قتل بند کرایا جائے،خیبر پختونخوا اسمبلی کی قرارداد
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا اسمبلی نے متفقہ قرارداد کے ذریعے سندھ اور وفاقی حکومت سے کراچی میں پختونوں کا قتل عام بند کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے قرارداد پیش کی، جس میں کراچی میں پختونوں کو ٹارگٹ کرنے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ جو افراد اور سیاسی جماعتیں پختونوں کو نشانہ بنانے میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ قرارداد کے ذریعے سندھ اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کراچی میں پختونوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ قرارداد میں پختونوں کے ساتھ یک جہتی کا بھی اظہار کیا گیا۔ صوبائی اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔