5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
راجن پور ، نصیر آبادمیں سیلابی ریلے سے مزید19دیہات زیر آب
جنگ نیوز -
کراچی… راجن پور اور نصیر آبادمیں سیلابی ریلے سے مزید19دیہات زیر آب آگئے۔ راجن پور میں متاثرین نے امداد نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیاجبکہ سبی کے قریب 500افراد ڈائریا میں مبتلا ہوگئے۔پنچاب کے علاقے راجن پور میں مزید چاردیہات زیرآب آگئے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے فراہم کئے گئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔دوسری طرف ڈائیریکٹر ریلیف رضوان بیگ نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں اب بھی سات سو سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں ۔کوٹلہ ربید میں سیلاب کے متاثرین نے امداد نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔