5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چوہدری پرویز الٰہی کا میاں افتخار سے بیٹے کی شہادت پراظہار افسوس
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے اے این پی کے رہنما صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کے بیٹے کو دہشت گردی کے واقعہ میں شہید کئے جانے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے اے این پی کے رہنما صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین اور سینئر وزیر بشیر احمد بلور سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے چودھری شجاعت حسین کی جانب سے بھی میاں افتخار حسین سے ان کے اکلوتے صاحبزادے کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔ انہوں نے پیر کو میاں افتخار حسین کی رہائش گاہ کے باہر خود کش حملہ پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔