5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لیبیا نے جنوبی کوریا میں اپنا سفارتی مشن بند کردیا
جنگ نیوز -
سیول…جنگ نیوز… لیبیا نے جنوبی کوریا میں اپنا سفارتی مشن بند کردیا۔ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان مین اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لیبیا نے سیول میں اپنا ڈی فیکٹو سفارتخانہ اور اقتصادی تعاون کا مرکز بند کردیا ہے تاہم اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لیبیا کی حکومت نے سفارتی مشن بند کرنے سے قبل جنوبی کوریا کی حکومت کو باضابطہ طورپر مطلع نہیں کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان 1980ء میں سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد اقتصادی اور تجارتی تعاون میں تیزی سے اضافہ ہوا تاہم حال ہی میں لیبیا کی طرف سے جنوبی کوریا کے تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والے نصاب میں لیبیا کے خلاف تعصب پر مبنی مواد کی شکایت کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی کا سبب بن گئی ہے۔