5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کولمبوٹیسٹ کا پہلادن، سری لنکا کے دو وکٹوں کے نقصان پر 313رنز
جنگ نیوز -
کولمبو…گال میں شکست کے بعدکولمبو ٹیسٹ کاپہلا دن بھی بھارتی ٹیم کے لیے کافی کٹھن رہا، سری لنکا نے صرف دووکٹیں گنواکر312رنزبنالیے۔سنگاکارا اورپرانا وتانا نے سنچری اسکور کی۔کولمبو میں ہونے والے میچ میں پرانا وتانا اورتلکارتنے دلشان نے سری لنکا کو99رنز کاآغاز فراہم کیا۔دلشان54رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔پرانا وتانا اورکمار سنگاکارا نے دوسری وکٹ پر174رنز کااضافہ کیا۔پرانا وتانا100رنزبناکراشانت شرما کاشکاربنے۔پراناوتانا نے گال میں بھی سنچری بنائی تھی۔کھیل کے اختتام پرسری لنکاکااسکور2وکٹ پر312رنزتھا۔سنگاکارا130رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ مہیلاجے وردنے نے13رنزبنائے ہیں۔