تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کے ایس ای میں اتارچڑھاؤ، انڈیکس 10297پوائنٹسپر بند

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آغاز پر کاروباری سرگرمیاں ماند رہیں اور انڈیکس دس ہزار تین سو پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکا۔پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس دس ہزار 352 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا مگر سیمنٹ اسٹاکس میں فروخت کے رحجان نے مارکیٹ کی تیزی کو محدود کردیا۔ کاروبار کے ا ختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس دو پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ دس ہزار297 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث کاروباری حجم چار کروڑ شیئرز تک محدود رہا۔ پیر کوسب سے زیادہ کام جہانگیر صدیقی کمپنی کے شیئرزمیں ہواجس کی قیمت 20 پیسے کمی کے بعد 14 روپے 87 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 10 پوائنٹس اضافے کے ساتھ دس ہزار 253 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا یہ سلسلہ مزید ایک دو روز جاری رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.