5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاکستان اور فرانس کے درمیان فنانسنگ معاہدے پر دستخط
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان اور فرانس نے پیر کو ایک فنانسنگ معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت فرانس مالاکنڈ میں قائم جبن ہائیڈروپاورپلانٹ کو دوبارہ پیداوار کے قابل بنانے اور واپڈا کے انجینئرز کو ٹیکنیکل ٹریننگ کیلئے ساڑھے 26 ملین یورو فراہم کرے گا۔ سیکریٹری ای اے ڈی سبطین فضل حلیم، پاکستان میں فرانس کے سفیر ڈینیل جوآنیا اور فرنچ ڈیولپمنٹ ایجنسی کے کنٹری ڈائریکٹر ویس میات نے معاہدے پر دستخط کیے۔جبن ہائیڈرو پاور پلانٹ صوبہ خیبر پختوانخواہ میں سوات کینال پر واقع ہے جو پاکستان کے قدیم ترین پاورپلانٹس میں سے ایک ہے،19.6 میگاواٹ گنجائش کا حامل یہ پاور پلانٹ دومرحلوں 1937 اور1955 میں تعمیر ہوا۔2006 میں آتشزدگی کے بعد اس پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار معطل ہوگئی تھی۔