5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا وفد ستمبر میں غزہ کا دورہ کرے گا
جنگ نیوز -
برسلز…یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا ایک وفد ستمبر کے اوائل میں غزہ کا دورہ کرے گا۔اطالوی وزیر خارجہ فرانکو فراتینی نے آج برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ یکم یا دو ستمبر کو غزہ جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہمارا سیاسی پیغام یہی ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ کے بجائے براہ راست بات چیت ہونی چاہیے تاکہ نئی بستیوں کی تعمیر پر پابندی کو یقینی بنایا جاسکے اور غزہ کی صورت حال معمول پر لائی جاسکے۔ایران کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اطالوی وزیر خارجہ نے کہا کہ پابندیوں کا مقصد ایران کو یورپی یونین سے مذاکرات پر قائل کرنا ہے اور امید ظاہر کی کہ ایران بات چیت کا راستہ اختیار کرے گا۔