5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ٓٓلاہورہائیکورٹ میں پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کی تفصیلات طلب
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس خواجہ محمد شریف نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے خلاف درخواست پروفاقی حکومت سے معاہدے کی تفصیلات طلب کرلیں ۔ عدالت نے یہ حکم شفقت ایڈووکیٹ شفقت محمودچوہان کی درخواست پردیا۔ درخواست گزار نے کہا کہ یہ معاہدہ ملکی سا لمیت کے خلاف ہے اور حکومت قوم سے غلط بیانی کررہی ہے ۔اس سے اسمگلنگ کوفروغ ملے گااور پاکستان میں دہشت گردوں کے داخلے کاامکان ہے ۔عدالت نے وفاقی اورصوبائی لا افسروں کوپانچ اگست کو معاونت کے لیے طلب کرلیا۔