5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ہم نے ماضی کے تلخ تجربات سے کوئی سبق نہیں سیکھا، اعتزاز احسن
جنگ نیوز -
لاہور…سپریم کورٹ بار کے سابق صدرچودھری اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ ہم نے ماضی کے تلخ تجربات سے کوئی سبق نہیں سیکھا، انہیں وزیراعظم کی جانب سے رات کے وقت تقریر کرکے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کرنے کے اعلان پر تعجب ہوا ہے۔وہ جنرل اسپتال لاہورمیں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کی عیادت کے بعد پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،چودھری اعتزازاحسن نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے ان کے تحفظات ہیں اور وزیراعظم نے صدر سے مشاورت کے بعد ہی ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی ہے،ان کا کہنا تھا کہ وکلا نے جمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں،اور ملک میں ہرحال میں جمہوریت جاری رہنی چاہیے۔