تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ٹارگٹ کلنگ روکنے میں میراکرداردعاکی حد تک ہے،ذوالفقارمرزا

جنگ نیوز -
کراچی…وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ روکنے میں میرا کردارتو صرف دعا کی حد تک ہے،وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک آئے اور ٹارگٹ کلنگ ”رکوا کر“ چلے گئے۔ پیپلز پارٹی میڈیا سیل کراچی میں صدر آصف علی زرداری کی55ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ آج اب تک کراچی میں کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار شہر میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ میں دونوں گروپس کی جانب سے ایف آئی آر میں ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے اور ایک نامزد ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ذولفقار مرزا نے کہا کہ شہر میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگ روکنے میں میرا کردار صرف دعا کی حد تک ہے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک آئے اور ٹارگٹ کلنگ رکوا کر چلے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ رات رینجرز کی کارروائیوں میں مختلف مقامات سے دونوں گروپس کے تیس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.