5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جعلی ڈگری والوں کوعدالت میں اپیل کاحق ہے، چھینانہیں جاسکتا،کائرہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ جعلی ڈگری والے ارکان پارلیمنٹ کوعدالت میں اپیل کاحق ہے، جوچھینانہیں جاسکتاتاہم حکومت کاموقف ہے کہ انہیں پارلیمنٹ سے نکال باہرکرناچاہیے۔ اسلام آبادمیں نیوزکانفرنس میں ان کاکہناتھاکہ حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سمیت تمام معاملات پرحلیفوں سے مشورہ کرنے کی روایت قائم کی ہے لیکن فیصلہ کرنے کا مینڈیٹ عوام نے حکومت کو ہی دے رکھاہے۔قمرزمان کائرہ نے کہاکہ میاں افتخارحسین کے بیٹے کی شہادت کی وجہ سے صدرآصف علی زرداری کی سالگرہ تقریبات کوسادگی سے منانے کافیصلہ کیاگیاہے۔ دہشت گردی کے خلاف سیاستدان قربانیاں دے رہے ہیں ، میاں افتخارکے بیٹے کی شہادت اسی سلسلے کی ایک مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے واقعات پرجلدقابوپالیاجائے گا۔