تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں آج شام سے ایک بار پھر ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا،وقفے وقفے سے ہونیوالی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔شہر کے علاقوں گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، آئی آئی چندریگر روڈ ، ایم اے جناح روڈ، سپر ہائی وے، ائرپورٹ سمیت دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش شروع ہوتے ہی ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ اور شاہراہ فیصل پر کچھ دیر کے لئے ٹریفک جام ہوگیا۔ چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کے مطابق آئندہ دو دن تک شہر میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.