تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ریلوے کامسافر ٹرینوں کے بعد خصوصی ٹرینیں بھی بند کرنے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
لاہور…ریلوے نے14مسافر ٹرینوں کے بعد خصوصی ٹرینیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور لاہور، راولپنڈی اورملتان کے درمیان چلنے والی ریل کار کے اکانومی کلاس کرایوں پر رعایت ختم کردی ہے۔ ادھر لاہورہائیکورٹ نے مسافر ٹرینوں کی بندش پر ریلوے حکام سے جواب طلب کرلیا ہے ۔ ریلوے کے چیف کمرشل مینجرایازدرشانی کے مطابق خصوصی ٹرینیں خوشی سے نہیں مجبوری سے بندکی جارہی ہیں، انجن کم ہونے کی وجہ سے سیہون شریف میلے کے لئے اس سال کوئی خصوصی ٹرین نہیں چلائی جارہی جبکہ عیدین ، تبلیغ ا جتماعات اور دیگرتہواروں پر ٹرینیں چلانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ ریلوے نے لاہور راولپنڈی اور ملتان کے درمیان چلنے والی ریل کارکے اکانومی کرایوں میں رعایت بھی ختم کردی ہے۔ چیف کمرشل مینجر نے جیونیوز کے نمائندے امین حفیظ کو بتایا کہ رعایت ختم ہونے کے بعد لاہور سے راولپنڈی جانیوالی نان سٹاپ ریل کار کااکانومی کلاس کرایہ220 سے بڑھا کر280روپے جبکہ ملتان کے لیے210سے بڑھا کر250 روپے کردیاگیا ہے۔ اسی دوران لاہور ہائی کور ٹ نے چھ ٹرینوں کی بندش کے خلاف درخواست پر وزارت ریلوے سے سات اگست تک جواب طلب کرلیا۔ ادھر ریلوے کے نئے چیئرمین کے تقرر کے لیے ڈی ایم جی گروپ اور ریلوے سروس میں ٹھن گئی،جبکہ موجودہ چیئرمین نے بھی توسیع کی کوششیں شروع کردی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.