تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی : رینجرز کی کاروائی،83 مشتبہ افراد گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کریک ڈاؤن کر کے 83 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان سندھ رینجرز نے جیو نیوز کو بتایا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث رینجرز نے مختلف علاقوں میں شر پسندوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 83 مشوک افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کر لیا ہے۔ترجمان سندھ رینجرز نے گرفتار افراد کے علاقوں اور وابستگیوں کے بارے میں بتانے سے گریز کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ عناصر کے خلاف شہر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.