تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان پر طالبان کی حمایت کا الزام غلط ہے، امریکی سینیٹر

جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی سینیٹر نے افغان طالبان کوپاکستان کی امداد کے کسی بھی الزام کو مسترد کردیا ہے۔ امریکی ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئر مین آیکے اسکیلٹن کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے متعلق افشا ہونے والی خفیہ معلومات میں پاکستان پر عائد الزام کو درست سمجھنا صحیح نہیں۔امریکی سینیٹر نے کہا کہ پاکستان کی طالبان کے خلاف کارروائیوں میں شدت آئی ہے تاہم افغان طالبان کے خلاف اقدامات کے لیے پاکستانی کوششوں پر خدشات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجوعی طور پر افغان طالبان کے خلاف کی جانے والی کوششیں اطمینان بخش ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان سے متعلق خفیہ معلومات سے امریکی قومی سلامتی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.