5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بجلی کی قیمتوں میں64پیسے کا اضافہ عوام کے ساتھ مذاق ہے،منورحسن
جنگ نیوز -
جماعت اسلامی کے امیرسید منورحسن نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 64پیسے فی یونٹ اضافہ عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے اوربجلی کی قیمتوں میں بار بار اضافے سے مہنگائی کا سیلاب آ جائے گا۔وہ منصورہ لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کررہے تھے۔ سید منورحسن نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے مزید قرض حاصل کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ بھی آئی ایم ایف سے کئے گئے وعدے کا شاخسانہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو افغانستان سے تجارت کی غیر مشروط سہولتیں دے کر کشمیریوں کومایوسی کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے جبکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کی انتہا کردی ہے۔