تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

یورپی یونین اور کینیڈا نے بھی ایران پر پابندیاں لگادیں

جنگ نیوز -
برسلز. . . . . . . .اقوام متحدہ اور امریکا کے بعد یورپی یونین اور کینیڈا نے بھی ایران پر پابندیاں لگادی ہیں۔ واشنگٹن نے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے تاہم پابندیاں لگنے کے بعد تہران نے جوہری ایندھن کے تبادلے پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پابندیوں کی منظوری دی گئی۔ یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین ایشٹن کا کہنا تھا اس کا مقصد ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لانا ہے۔ اوٹاوا میں کینیڈا کے وزیر خارجہ لارنس کینن نے اپنے ملک کی جانب سے ایران کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یورپی یونین اور کینیڈا کی جانب سے پابندیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیغام واضح ہے۔ تہران اپنی ذمہ داریاں پوری کرے یا تنہائی اور نتائج بھگتے۔ یورپی پابندیوں کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد آسٹریا کے شہر ویانا میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایرانی نمائندے علی اصغر سلطانیے نے کہا کہ تہران جوہری ایندھن کے تبادلے پر غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ یورپی یونین نے ایرانی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.