تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

یورپی ممالک کا ’ یوروپین ایکسٹرنل ایکشن سروس ‘ کے قیام پر اتفاق

جنگ نیوز -
برسلز. .. . . . .مشترکہ خارجہ پالیسی کے لیے یورپی ممالک کا ’ یوروپین ایکسٹرنل ایکشن سروس ‘ کے قیام پر اتفاق۔ادارے کے قیام کی منظوری پیر کو ہونے والے یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں دی گئی،’ای ای اے سی ‘کے قیام کا مقصد یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کو مزید مؤثر اور ہم آہنگ بنانا ہے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نگراں ’ کیتھرین ایشٹن‘ نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیچیدہ عالمی مسائل سے عہدہ برا ہونے کے لیے اور اپنے مفادات اور اقدار کے تحفظ اور کے لیے یورپ کو تشکیل نو کی ضرورت ہے۔اس ادارے کے قیام سے ہم ایک جدید ، مؤثر اور واضح یورپی سروس کی جانب بڑھ سکیں گے جو 21 ویں صدی کے تقاضے بھی پورے کرتی ہو۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.