تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

راجن پور :سیلاب متاثرہ علاقوں کا ساتویں روز ملک بھر سے رابطہ منقطع

جنگ نیوز -
راجن پور …راجن پور میں سات روز گزرنے کے بعد بھی متاثرہ علاقوں کا ملک بھر سے زمینی رابطہ بحال نہیں ہوسکا ہے جبکہ اب بھی کئی علاقوں میں لوگ سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں ۔سات روز قبل کوہ سلیمان سے آنیوالا سیلابی ریلہ مختلف علاقوں میں تباہی مچاتا ہوا دریائے سندھ میں گر گیا ہے ۔ بستیوں میں سیلابی پانی تاحال جمع ہے جس سے کئی افراد اب بھی درختوں اور چھتوں پر پنا ہ لیے ہوئے ہیں ۔ ڈی جی ریلیف رضوان بیگ نے جیو نیوز کو بتایا کہ اب بھی سات سو سے آٹھ سو افراد سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں ۔پندرہ ہزار خاندان بے گھر ہوگئے ہیں جبکہ ستر ہزار ایکڑ اراضی پر کاشت شدہ خریف کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں تاہم پنجاب حکومت کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور نقصانات کے تخمینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔سیلابی سے بیشتر علاقوں کا سات روز گزرنے کے باوجود بھی زمینی رابطہ بحال نہیں ہو سکا ہے ۔کمشنر ڈی جی خان حسن اقبال نے کہا ہے کہ آج ممکنہ طور پر ہونے والی بارش اور اس کے بعد سیلابی ریلوں کا امکان ہے جس کے پیش نظر علاقے کے مکینوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرلیں ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.