تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امریکا :معذور رکن کی کانگریس اجلاس کی صدارت ، نئی تاریخ رقم کردی

جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکا میں ایک معذور رکن نے ایوان نمائندگان کے اجلاس کی صدارت سنبھال کر نئی تاریخ رقم کردی۔وہیل چیئر پر ایوان کی صدارت جِم لَینجے وِن کا وہ اعزاز ہے جو اس سے پہلے امریکا میں کسی کو نہیں ملا۔ اُسی ملک کے ایوان کی صدارت، جس کی سربراہی 1933سے 1945تک فرینکلن ڈی روزویلٹ کے پاس تھی۔ جنھوں نے پولیو سے معذوری کے باوجود وہیل چیئر پر صدارت کی بھاری ذمہ داریاں نبھائیں۔چھیالیس سال کے ڈیموکریٹ رکن جِم2000ء میں رہوڈ آئی لینڈ سے ایوان نمائندگان کے رکن منتخب ہوئے۔ انھیں ایوان کے پہلے معذور رکن کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ سولہ سال کی عمر میں ایک حادثے کے نتیجے میں مفلوج ہوگئے تھے۔ایوان نمائندگان کے اسپیکر کی کرسی انھیں امریکنز وِد ڈِس ابیلیٹیز ایکٹ کی منظوری کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی طور پر دی گئی۔ اس قانون کی منظوری سے امریکا میں معذوروں کو ملازمتوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی سمیت ان کے دیگر حقوق کا دائرہ وسیع کیا گیا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.