5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نوشہرہ دھماکا: 4 زخمی اب بھی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج
جنگ نیوز -
نوشہرہ …نوشہرہ خود کش دھماکے کے چار زخمی اب بھی پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق نوشہرہ دھماکے کے نو زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا تھا جن میں سے تین زخمیوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا تھا ،تاہم اب بھی چار زخمی اسپتال کے مختلف وارڈز میں زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔