5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب
جنگ نیوز -
پشاور…صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب آگیاہے۔فلڈوارننگ سیل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دریائے سوات میں منڈا کے مقام پر پانی کا اخراج دوہزار پانچ سوکیوسک،دریائے سوات خلیلی میں چارسدہ کے مقام پر پانی کااخراج اٹھارہ ہزار ایک سو تہترکیوسک، دریائے کابل میں وارسک کے مقام پر پانی کا اخراج اکتالیس ہزار ایک سو ،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر تریپن ہزاردوسو، خیرآباد کے مقام پر چھبیس ہزار دوسو پچاس، دریائے جندی میں چارسدہ کے مقام پر تین ہزار اٹھارہ،مردان میں پانی کااخراج چارہزار باسٹھ اور مالاکنڈ میں پانی کا اخراج دوہزار دو سو اکسٹھ کیوسک تک پہنچ گیا ہے اور تمام دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔