5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
یورپی سائنسدانوں کا نئی ایٹم اسمیشر مشین بنانے کا عزم
جنگ نیوز -
پیرس …کائنات کے راز جاننے کیلئے یورپی سائنسدانوں نے نئی ایٹم اسمیشر مشین بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ منصوبے پر تیرہ ارب ڈالر لاگت آئے گی۔پیرس میں نیوز کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے یورپین آرگنائزیشن آف نیوکلیئر ریسرچ سے وابستہ ماہرین نے بتایا کہ نیا اور پہلے سے بڑا ایٹم اسمیشر بنانے کیلئے چین، بھارت اور روس سے رابطہ کیا جارہا ہے،تاکہ بارہ ارب پچاسی کروڑ ڈالر کی لاگت کے منصوبے کیلئے فنڈز حاصل کیے جاسکیں۔ سائنسدانوں نے بتایا کہ نئی ایٹم اسمیشر مشین دو ہزار بیس یا دو ہزار پچیس تک کام شروع کردے گی۔ سائنسدان اس کے ذریعے تقریباً چودہ ارب سال پہلے کے بِگ بینگ سے ملتے جلتے دھماکے کا تجربہ کریں گے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کائنات کی تخلیق ایک عظیم دھماکے بِگ بینگ کے نتیجے میں ہوئی۔