5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نوشہرہ خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد9 ہوگئی
جنگ نیوز -
پشاور…نوشہرہ پبی خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد9 ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشہ روز نوشہرہ میں صوبائی وزیراطلاعات میاں افتخارحسین کے حجرے میں ہونیوالے خود کش دھماکے میں زخمی ہونیوالاسب انسپکٹراعجاز خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔میاں افتخارحسین کے حجرے میں خود کش حملہ آور داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار کے روکنے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے میں اب تک چار پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کو پبی اور پشاورکے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا میاں افتخارحسین کے2 رشتے دار بھی شامل ہیں۔ وزیر کھیل عاقل شاہ خیبر پختون خوا نے بتایا کہ دھماکے سے کچھ دیرپہلے وزیراعلیٰ بلوچستان بھی علاقے میں موجود تھے۔ تاہم وہ خیریت سے ہیں۔