5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
برطانیہ :عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے 43منٹ طویل گانے کی ریکارڈنگ
جنگ نیوز -
لندن …بر طا نیہ کے پاپ بینڈThe Hoosiers نے طویل ترین پاپ سونگ کا ریکارڈ توڑنے کے لیے43 منٹ طویل گانے کی ریکارڈنگ کی ۔بر طانیہ کے میوزک بینڈThe Hoosiers کے ممبرز کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے تھے کہ نئی البم میں اپنے فینز کو کچھ نیا دیں اسی لیے انھوں نے فیصلہ کیاکہ برطانیہ کی میوزک ہسٹری میں طویل ترین پاپ سونگ بنائیں گے ۔Choices نام کا یہ گانا43 منٹ طویل ہے اور اس کےyrics Lلکھنے میں اس پاپ گروپ کے فینز نے بھی بینڈ کی ویب سائٹ پر حصہ لیا ہے ۔ اور جن فینز کےLyrics اس گانے میں شامل کیے گئے ہیں انکی تصاویر گانے کی ویڈیو البم میں شامل ہو نگی ۔