تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی میں وقفے وقفے سے بارش، شاہراہیں زیر آب، ایک شخص ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں ایک بار پھر ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونیوالی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ متعدد سڑکوں پرپانی جمع ہوجانے کے باعث ٹریفک کی روانی میں دشواری دیکھنے میں آئی جبکہ شیرشاہ کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔شہر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ گزشتہ روز شروع ہوا ۔ایئر پورٹ،گلشن اقبال،سہراب گوٹھ، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد،آئی آئی چندریگر روڈ ،یونیورسٹی روڈ،صفورا گوٹھ،گرومندر اور ایم اے جناح روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ بارش کے باعث گلیوں اور سڑکوں پرپانی کھڑا ہو گیا۔اکثر علاقوں میں بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی بجلی غائب ہو گئی ۔بارش شروع ہوتے ہی سٹرکوں پر پھسلن کے سبب کئی موٹر سائیکل سوارکو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔بارش کے باعث ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ اور شاہراہ فیصل پر کچھ دیر کیلئے ٹریفک جام ہوا۔ چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کے مطابق آیندہ دو دن تک کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ گلستان جوہر میں44.6 ملی میٹر ،ائیرپورٹ39 ملی میٹر،نارتھ کراچی44 ملی میٹر،گلشن حدید میں 20 ملی میٹر،اور لانڈھی میں39 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ایدھی ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.