5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
زیتون کا تیل امراض قلب اورآنتوں کے کینسر سے بچاؤ میں معاون
جنگ نیوز -
میڈرڈ …طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیتون کا تیل دل کے امراض اور آنتوں کے کینسر سے بچاؤ کے لیے بھی مفید ہے ۔اسپین میں کی گئی تحقیق کے مطا بق زیتوں کے تیل میں اینٹی آکسی ڈیٹو اجزا اور مونو سیچو ریٹید فیٹی ایسڈز کی وجہ سے یہ صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زیتون کا تیل دل کے امراض اور بڑی آنت کے کینسر سے بچاؤ میں بھی مدد دیتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق روز مرہ خوراک میں زیتون کا تیل استعمال کرنا چا ہیے ۔