5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جاپان:شدید گرمی سے66افراد ہلاک،15ہزار اسپتال پہنچ گئے
جنگ نیوز -
ٹوکیو…فارن ڈیسک… جاپان میں شدید گرمی سے66افراد ہلاک ہو گئے جب کہ15ہزار افراد لُو لگنے سے اسپتالوں میں داخل ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گزشتہ دوماہ سے جاپان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ گرمی کی اس لہر سے پندرہ ہزار افراد کو اسپتالوں میں داخل کرانا پڑا جن میں سے 66افراد ہلا ک ہو گئے ہیں۔جاپان میں برسات کا موسم جولائی کے آغاز سے ہی ختم ہو گیا اور اس کے بعد ملک بھر میں درجہ حرارت35سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔اس سے قبل 2008میں جاپان گرمی کی شدید میں لپیٹ میں رہا جس میں47افراد ہلاک ہو ئے۔