5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اتحادی فورسز نے ہلمند میں راکٹ حملے کی تردید کر دی
جنگ نیوز -
کابل…فارن ڈیسک… اتحادی فورسز نے ہلمند میں راکٹ حملے کی تردید کر دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابقناٹو نے افغان صدر کے اس الزام کی تردید کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ناٹو کے حملے سے52 افغان شہری جاں بحق ہوئے۔ ناٹو نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیق کی گئی جس میں اتحادی فورس کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا تھا کہ ہلمند میں رہائشی علاقے میں راکٹ حملہ ناٹو نے کیا۔ یہ حملہ ریگی گاوٴں میں ہیلی کاپٹر سے کیا گیا تھا جس سے52 افراد ہلاک ہو گئے ۔ناٹو نے اس میں اتحادی فوج کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔