5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج
جنگ نیوز -
پشاور…آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔شاہد اورکزئی نے پشاور ہائی کورٹ میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت کی توسیع کیخلاف رٹ دائر کردی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وزیر اعظم انتظامی معاملات پر براہ راست صدر سے مشاورت نہیں کرسکتے اور آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیر اعظم کارکردگی کی بنیاد پر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کرسکتے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا جائے اور صدر پندرہ دن کے اندر آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔