تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دو چھٹیاں، مارکیٹیں8بجے شب بند کرنے کے فیصلے میں دوماہ کی توسیع

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ہدایت کی ہے کہ سحراورافطارکے وقت لوڈشیڈنگ نہ کی جائے،ان کا کہنا تھاکہ دکانوں کی بندش اوربچت اقدامات سے پندرہ سومیگاواٹ روزانہ اور ہفتہ کی چھٹی سے پانچ سومیگاواٹ کی بچت ہوئی ۔وزیر اعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں توانائی اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم کاکہناتھاکہ اس سال قومی گرڈ میں اب تک ایک ہزارسات سوآٹھ میگا واٹ شامل ہوچکے ہیں ، سال کے آخر تک دوہزارمیگاواٹ مزید شامل ہوں گے، بچت اقدامات سے150 ملین ڈالر کی آپریشنل کاسٹ میں کمی ہوئی۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ بجلی کی طلب اوررسدمیں فرق ختم کرنے کے لئے کئی چیلنجزکاسامناہے۔ توانائی کے بحران سے معیشت کوبھاری نقصان پہنچااورلوگوں کوطویل لوڈشیڈنگ کاعذاب بھگتناپڑا۔وزیراعظم نے کاکہاکہ توانائی کی بچت کے لئے ابھی کئی اقدامات پرپوری طرح عمل درآمدنہیں کیاجاسکا۔اجلاس میں توانائی کے تمام اقدامات کو31اکتوبر تک توسیع دینے کافیصلہ کیا گیا اورہفتے میں2چھٹیاں اوردکانیں رات8بجے بندرکھنے کافیصلہ برقرار رکھا گیا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 31اکتوبرتک ہفتے میں2چھٹیاں کی جائیں گی اوررات8بجے دکانیں بندرکھی جائیں گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.