تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایم کیوایم کی جانب سے خیبرپختوانخوا اسمبلی کی قرارداد کی مذمت

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان قومی اسمبلی نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے صوبہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں متعصبانہ قرارداد منظور کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کو کھلی لسانیت قراردیا ہے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اب باچا خان اور ولی خان کے فکروفلسفہ اور نقش قدم کے بجائے بیرونی آقا کی غلامی میں مصروف ہے اور یہ اب کوئی سیاسی جماعت نہیں رہی بلکہ لینڈ مافیا ، ڈرگ مافیا اور منشیات فروشوں کی جماعت بن چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز صوبہ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں منظور ہونے والی قرارداد میں منظوری سے اے این پی نے کراچی میں ایم کیوایم کے یونٹ آفس پر حملے کو جائز قراردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ منشیات فروشوں کی سرپرست اے این پی اسلحہ کے زور پر کراچی پر قبضہ کرنے کا خناس اپنے ذہن سے نکال دے ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی نے صرف پشتون بولنے والوں کو شہید قرار ددیا گیا ہے جوکہ ملک کی تمام لسانی اکائیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ارکان قومی اسمبلی نے صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا کہ اے این پی کی جانب سے صوبہ خیبرپختونخواہ اسمبلی سے منظور ہونے والی قرارداد کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.