5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ایچ ای سی جعلی ڈگریوں کے معاملے پرفوکل پرسن مقررکرے،الیکشن کمیشن
جنگ نیوز -
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو جعلی ڈگریوں کے معاملے پر رابطے کے لئے فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جعلی ڈگریوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے مقرر کردہ نمائندے افضل خان نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذمہ داران سے ملاقات کرکے ان سے ڈگریوں کی تصدیق کے معاملے پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔جیو نیوز سے بات چیت میں افضل خان کاکہناتھاکہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جانچ پڑتال کے بعد جن ڈگریوں کو مشکوک قرار دیا جائے گا، ان کے حامل ارکان اسمبلی کوالیکشن کمیشن بلاکرموقف پیش کرنے کاموقع دیاجائے گا، جس کے بعدان کے کیسزمتعلقہ سیشن ججزکوبھجوائے جائیں گے۔