5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دہشتگردی کیخلاف میرے کردار کے باعث بیٹے کو شہید کیا گیا،میاں افتخار
جنگ نیوز -
نوشہرہ…وزیر اطلاعا ت خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ ہم نے انسانیت کے دشمنوں کابڑی ہمت سے مقابلہ کیا،میرے بیٹے کی شہادت اورمیری موت سے یہ جہادنہیں رکے گا۔نوشہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ میرے دل میں کوئی انتقام نہیں ہے،کسی کونہیں معلوم تھاکہ میرابیٹااکلوتاہے، میرے بیٹے کواس کے چچانے پالا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف میرے کردارکے باعث اسے شہیدکیاگیا،میاں افتخار حسین نے بتایا کہ میرے بیٹے کوسرمیں4گولیاں ماری گئیں اورجب تک میرے بیٹاشہیدنہیں ہوگیادہشت گردوہاں سے نہیں گئے۔ان کا کہناتھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ شعوری طورپرآگے لے جاناچاہتاہوں۔