5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
میاں راشد پر فائرنگ اور پبی میں خود کش حملہ آور کے خاکے جاری
جنگ نیوز -
نوشہرہ…خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات میاں افتخار حسین کے بیٹے میاں راشد حسین پر فائرنگ کرنے والے اور پبی میں ان کے گھر پر خودکش حملہ کرنے والوں کے خاکے پولیس نے جاری کردئیے ہیں۔اے ایس پی محمد الیاس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ میاں راشد حسین کے قتل میں ملوث ملزم کی عمر بیس سے پچیس برس اور افغانی باشندہ بتایا جاتا ہے۔ اے ایس پی محمد الیاس کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز میاں افتخار حسین کے گھر پر خودکش دھماکے میں ملوث بمبار کی عمر چودہ سے سولہ سال اور اس کا تعلق قبائلی علاقے سے ہے۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد دونوں ملزمان کے خاکے جاری کردئیے ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے بیس سالہ شخص اور خودکش حملہ آور بھی کلین شیو ہیں۔