5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جاوید ہاشمی کی صحت تیزی سے بہتر ہورہی ہے،ڈاکٹرز
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی صحت بہتر ہورہی ہے اور وہ چند روز میں گھر منتقل ہوجائیں گے ۔لاہور جنرل اسپتال کے ڈاکٹر طارق صلاح الدین نے جیو نیوز کو بتایا کہ جاوید ہاشمی کی صحت پہلے سے بہتر ہے اورانہیں آئی سی یو سے کمرے میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ انہیں ورزش بھی کرائی گئی ہے۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کا بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول میں ہے، جب انھیں کمرے سے باہر لایا گیا توانہوں نے بہتر محسوس کیا۔ ڈاکٹر طارق کا کہنا تھا کہ مخدوم جاوید ہاشمی کی صحت تیزی سے بہتر ہورہی ہے اور وہ چند روز میں گھر منتقل ہوجائیں گے۔